میر خالد خان جکھرانی پی ایس 14سے دستبردار،پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

اتوار 22 مئی 2016 11:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء)میر خالد خان جکھرانی پی ایس 14سے دستبردار اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میر خالد خان جکھرانی جیکب آبادکے صوبائی حلقہ پی ایس 14سے دستبردار ہوگئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دی ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر میر خالد خان جکھرانی نے کہاکہ اپنے والد میر بابل خان جکھرانی ،بھائی رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے حکم پر پی ایس 14سے دستبردارہواہوں انہوں نے پی ٹی آئی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں تحریک انصاف کی قیادت میر شریف خان بلیدی اورطارق حسین انڑکا مشکور ہوں جنہوں نے ہر موڑ پر میراساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :