جعلی اپوزیشن کے ٹی آ ر اوز ڈرامہ ہیں ،جنہیں مسترد کرتاہوں، ملک کا صدر بھی روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دے ،جمشید دستی

اتوار 22 مئی 2016 10:53

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء ) جعلی اپوزیشن کے ٹی آ ر اوز ڈرامہ ہیں ،جنہیں مسترد کرتاہوں، ملک کا صدر بھی روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دے عوامی راج پارٹی کے نو منتخب چیئر مین جمشید احمد دستی کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقدکیے گئے جمشید احمد دستی مرکزی چیئر مین منتخب ،رانا محبوب اختر جنر ل سیکرٹر ی،محمد اسلم خان مرکزی وائس چیئر مین ،محمد خان مروت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ،اللہ وسایا فنانس سیکرٹری اور رانا امجد علی سیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیے گئے ۔

اس موقع پر نو منتخب چیئر مین جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ جعلی اپوزیشن کے ٹی آر اوز ڈارمہ ہیں جنہیں مسترد کرتا ہوں انہوں نے کہا اگلے ہفتے قومی اسمبلی میں بل پیش کروں گا جس میں کرپشن کی سزا ئے موت ہو گی ۔

(جاری ہے)

کرپٹ لوگوں کو سزا دیلانے کے لیے عید الفطر کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگاؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی بنانے کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کیا اور انتخابی نشان جھاڑو ہو گا ۔منشور میں شامل ہے کہ ملک کا صدر بھی روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دے گا ۔انہوں نے مزید دعو یٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن عوامی راج پارٹی مظلوم طبقہ کی پارٹی ہو گی اس میں جاگیر داروں ،وڈیروں اور قومی لٹیروں کو شامل نہیں کیا جائے گایہ عام آدمی کی پارٹی ہو گی اور عام آدمی کا راج ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :