امریکا: فراڈ میں ملوث ہندوستانی گینگ مافیا پر فرد جرم عائد

گینگ ایک طویل عرصہ سے گرین کارڈ دلوانے کا جھانسہ دیکر فرضی شادیاں کروانے اور لوگوں کو جعلی ویزے دلوانے کے دھندے میں ملوث تھا

اتوار 22 مئی 2016 11:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) امریکی عدالت نے ہندوستانی نڑاد امریکیوں کو ویزہ اور کریڈٹ فراڈ اور پیپر میرج کرانے کے جرائم میں ملوث افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی مافیا سے تعلق رکھنے والا گینگ ایک طویل عرصہ سے گرین کارڈ دلوانے کا جھانسہ دیکر فرضی شادیاں کروانے اور لوگوں کو جعلی ویزے دلوانے کے دھندے میں ملوث تھا اور اس گھناونے کاروبار سے انہوں نے کئی ملین ڈالرز کا فراڈ کیا تھا۔

ہندوستانی گینگ میں شامل سچن گریش کمار پٹیل، ترون کمار، پردتشم بھائی پٹیل، سمپس لائیڈ گڈمین، ایوری لی ہیرس، سنجے روٹھی لال پٹیل، مہیش کمار منگل داس پٹیل، آشابین مکیش، راجن نریش کمار۔ گوپال داس کھودا بھائی، سچن کھودی اور بلدیو بھائی رام پٹیل پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ہندوستانی گینگ نہ صرف ہندوستانی تارکین وطن بلکہ دیگر کیمونٹیز سے بھی فراڈ میں ملوث پایا گیا ہے۔