افغانستان، بگرام میں امریکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ

متعدد اہلکار زخمی ،ہلاکتوں کا خدشہ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی : افغان میڈیا

اتوار 22 مئی 2016 11:18

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) افغان صوبے بگرام میں امریکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس دوران متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

طالبان کے ایک گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس دوران متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تاہم مقامی سکیورٹی حکام نے خودکش دھماکے کی خبر پر کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا۔دوسری جانب نیٹو کی سربراہی میں قائم ایک سپورٹ مشن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی علل صبح بگرام میں امریکی فورسز کے قافلے سے ٹکرائی ہے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :