نئی دہلی ، غیر ملکی باشندہ بھارتی انتہا پسندوں کی بھینٹ چڑھ گیا

معمولی تلخ کلامی پر افریقی باشندے کو پتھر مار کر قتل کر دیا گیا

اتوار 22 مئی 2016 11:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اور غیر ملکی باشندہ بھارتی انتہا پسندوں کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ معمولی سی تلخ کلامی پر غیر ملکی افریقی باشندے کو انتہا پسندوں نے سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسندوں نے حملہ کر کے ایک غیر ملکی افریقی باشندے کی جان لے لی مرنے والا شخص کا تعلق ایک افریقی ملک سے تھا جو نئی دہلی کے کسی یونیورستی کا طالب علم تھا واقعہ معمولی سے تلخ کلامی پر پیش آیا جس کے بعد انتہا پسندوں کے گروہ نے تعاقب کر کے افریقی طالب علم کو شدید زخمی کر دیا جسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا واضح رہے کہ بھارت ہر روز انتہا پسندی اور عدم برداشت کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں انسانی جان لینا معمول بن چکا ہے اس سے پہلے بھی کئی غیر ملکی سیاحوں کو ریپ کرنے کے بعد قتل کرنے کی مختلف خبریں آتی رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :