بھارت:ٹریفک حادثات میں 30افراد ہلاک،30زخمی

اتوار 22 مئی 2016 11:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء)بھارت میں ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔آئے روز ہونے والے حادثات میں درجنوں افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔گزشتہ روز ایک بار پھر ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں کئی جانیں ضائع ہو گئیں۔بھارتی پولیس کے مطابق ہمالیہ کی پہاڑیوں میں واقع شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ہونے والے دو ٹریفک حادثات میں 30افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ادثات میں 30کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔ایک حادثہ کِ کناؤ ضلع میں پیش آیا جہاں ایک جیپ 300 میٹر سے زائد گہرائی میں جا گری اور اِس میں 13 انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔ ہلاک شدگان میں سے دس کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔دوسرا حادثہ چھامبا ضلع میں پیش آیاجس میں ایک منی بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔ منی بس کے 17 مسافر موقع پرہلاک اور23زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کے خدشہ کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :