حکومت یا غیر ملکی اداروں سے وابستہ افرادان کیلئے کام اور تعاون ختم کر دیں تو جانوں کے تحفظ کی ضمانت دی جاتی ہے، افغان طالبان

اتوار 22 مئی 2016 11:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء)افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ کابل حکومت یا غیر ملکی اداروں کے ساتھ وابستہ افراد کابل حکومت یا غیر ملکیوں کیلئے کام کرنا اور ان سے تعاون کرنا ختم کر دیں تو ایسے افراد کی جانوں کے تحفظ کی ضمانت دی جاتی ہے۔طالبان نے نہ صرف زندگیوں کی ضمانت دینے کا اعلان کیا ہے بلکہ ساتھ ساتھ ان کی املاک کا تحفظ بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق افغان طالبان نے مزید کہا کہ اگر طالبان کی اس پیشکش سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو ایسے تمام افراد کو بتدریج لیکن لازمی طور پر ’انصاف کے کٹہرے‘ میں کھڑا کیا جائے گا۔مبصرین کے مطابق طالبان کی جانب سے حکومتی اہلکاروں کو ڈرانے دھمکانے کی یہ ایک نئی مہم ہے۔ایسے اعلانات کر کے طالبان عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس بات کے بھی خدشات ہیں کہ ایسے اعلانات سے متاثر ہو کر لوگ جان بچانے کیلئے افغان طالبان کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :