ارجنٹائن اور چین سرمایہ کاری کیلئے تعاون پر رضامند

ارجنٹائن بنیادی زرعی اشیاء چین کو برآمد کرنے کاخواہشمندہے،وزیر زراعت

اتوار 22 مئی 2016 11:16

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء)ارجنٹائن کے اعلیٰ اہلکار نے چین کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یہ توقع ظاہر کی ہے کہ ایشیاء کے مستقبل کی ایک بڑی طاقت کے ساتھ تعلقات کو وہ مزید مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ان کے تعلقات بہت گہرے ہیں اس لئے ہونے والے مذاکرات اور ملاقاتوں میں ہمیں ان تعلقات سے فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ ہم تجارت، فنی تعاون اور سرمایہ کاری کے میدان میں مزید آگے بڑھ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار ارجنٹائن کی وزارت زراعت و صنعت کے سربراہ گلرموبرناڈو نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے، برناڈو آجکل چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ ارجنٹائن کی خواہش ہے کہ چینی ان کے ملک میں سرمایہ کاری کریں اورباہمی تعاون کے امکانات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو کیونکہ ارجنٹائن کی زرعی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جنوبی امریکہ کا یہ ملک روایتی طور پر بنیادی زرعی مصنوعات برآمد کرتا ہے اور اب وہ چاہتا ہے کہ اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسی مصنوعات چین کو برآمد کی جائیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بیجنگ بھی ارجنٹائن کے ساتھ تعلقات میں اضافے کا خواہش مند ہے اور اس کی زرعی صنعت کو جدید بنانے میں مدد دینا چاہتا ہے،چین شاہراوٴں کی تعمیر، ہیڈرالک انجینئرنگ اور ایٹمی توانائی کے میدانوں میں بھی ارجنٹائن کی مدد کر سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 1972ء میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے اور ان میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ ۔

متعلقہ عنوان :