پینٹا گون نے ملا اختر منصور پر فضائی حملے کی تصدیق کردی ، ہلاکت بارے کوئی وضاحت نہیں کی گئی

اتوار 22 مئی 2016 11:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) امریکہ نے طالبان سربراہ ملا اختر منصور پر فضائی حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی ہلاکت بارے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو رات گئے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطلابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان پیٹر کک نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کو فضائی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پینٹا گون نے ملا اختر کی ہلاکت بارے کوئی وضاحت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :