یکم جون سے چھٹیاں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی رضا مندگی ظاہر کردی

چھٹیوں کے حوالے سے تمام پرائیویٹ اداروں کا مشترکہ اعلامیہ آج جاری کئے جانے کا امکان ہے

اتوار 22 مئی 2016 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء)پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں کرنے پر رضا مندگی ظاہر کردی ہے۔ حکومت پنجاب نے سمیت صوبہ بھرمیں گرمی کی شدت کی وجہ سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیوں کااعلان کیا تو پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے پندرہ جون سے پہلے تعلیمی ادارے بند کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم یکم جون کے بعد تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر”ضلعی حکومت“ کے آفسران کی طرف سے چھاپے مارنے کی اطلاع کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی یکم جون سے ہی چھٹیاں کریں گے تاہم یکم جون کو چھٹیوں کے حوالے سے تمام پرائیویٹ اداروں کا مشترکہ اعلامیہ سوموار کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :