مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، کپواڑہ میں پانچ کشمیری نوجوان شہید کردئیے

اتوار 22 مئی 2016 11:15

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر شمالی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 5 کشمیری نوجوان کو مجاہدین قرار دیکر شہید کردیا ہے اور دو فوجیوں کے زخمی ہونے دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان نوجوانوں کو فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران سری نگر سے 81 کلومیٹر دور واقع ضلع کپواڑہ کے ایک گاوٴں ڈروگمولا میں مقابلے کے دوران ہلاک کیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے فوج کے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ہے کہ کپواڑہ کے ایک گاوٴں ڈروگمولا میں بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نہتے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

بھارتی فوج کی یہ کارروائی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مقبوضہ وادی کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں شہدا ء قبرستان کی جانب ہونیوالے مارچ کو روکنے کیلئے ریاستی انتظامیہ نے شہر میں کرفیو لگا دیا تھا اور کشمیری حریت پسند رہنما ؤں سید علی گیلانی میر واعظ مولوی محمد فاروق،یاسین ملک اور دیگر کو انکے گھروں میں نظر بند کردیا گیا تھا اور انہیں خواجہ عبدالغنی لون اور دیگر کشمیری شہدا کی یاد میں مارچ میں شرکت سے روک دیا گیا ۔جبکہ وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ ۔