ملک میں گرمی کی لہر مزید 24 سے 36 گھنٹوں تک موجود رہے گی

توار کو بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 21 مئی 2016 09:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء )گرمی کی حالیہ لہر جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں دو روز تک جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید 24 سے 36 گھنٹوں تک موجود رہے گی۔ اتوار کو بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جس سے حالیہ گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ جائے گا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو، جیکب آباد51، سبی، لاڑکانہ، کوٹ ادو، تربت، سکھر50، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، نورپورتھل، بہاولنگر، بہاولپور 49، پڈعیدن، بھکر، ڈی جی خان48، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی، ملتان، ڈی آئی خان، خانپور، کوہاٹ 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد ڈویڑن)، سبی اور مکران ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہیگا۔ تاہم ہفتہ رات فاٹا، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد میں تیز ہواوٴںآ ندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا۔