فیصل آباد، راجہ ریاض تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں کارکنوں کی دھکم پیل عبور کرتے ہوئے سٹیج پر پہنچے

پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے لوٹا لوٹا کی آوازیں لگانا شروع

ہفتہ 21 مئی 2016 09:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما راجہ ریاض احمد پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں کارکنوں کی دھکم پیل کو عبور کرتے ہوئے سٹیج پر پہنچ گئے اس دوران پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے لوٹا لوٹا کی آوازیں لگانا شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں پنجاب بھر کی بھاری تعداد نے شرکت کی جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور جلسہ کی سکیورٹی پر تعینات انتظامیہ کے افسران اور سکیورٹی عملہ کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی کئی مرتبہ پولیس کو ہلکا پھلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا ۔