پشین،صوبائی وزیربلدیاتی سردارمصطفیٰ ترین کابیٹالاپتہ

ہفتہ 21 مئی 2016 09:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء)بلوچستان کے علاقے ضلع پشین سے صوبائی وزیر بلدیا ت سردار مصطفی خان ترین کا بیٹا اسد خان ترین لاپتہ ہو گیا پولیس نے صوبائی وزیر کے بیٹے کی گا ڑی تراٹہ سے برآمد کر لی پولیس کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کا بیٹا اسد خان ترین پشین کے علاقے تراٹہ میں واقعہ کیڈٹ کالج سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے پولیس کے مطابق اسد خان ترین کی گاڑی تلاش کر لی گئی ہے جبکہ اسد خان کی تلاش کیلئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔