امریکہ نے سعودی عرب ، یمن اور لیبیا میں برسر پیکار تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا

ہفتہ 21 مئی 2016 10:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) امریکہ نے یمن ، سعودی عرب اور لیبیا میں برسر پیکار داعش تنظیموں عالمی دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے جبکہ ان تنظیموں کی کسی بھی صورت میں معاونت کرنیوالوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائینگی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ان ممالک میں قائم داعش کی شاخیں مخصوص جغرافیائی لوکیشنز تک محدود ہیں تامہ یہ تنظیم صرف ان ممالک میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیموں کی معاونت کرنیوالے چھ افراد کیخلاف پہلے ہی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں

متعلقہ عنوان :