واشنگٹن، وائٹ ہاؤس کے مغربی حصہ کے قریب فائرنگ، وائٹ ہاؤس تھوڑی دیر کیلئے بند، دوبارہ کھول دیا گیا

ہفتہ 21 مئی 2016 10:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) وائٹ ہاؤس کے مغربی حصہ کے قریب فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت امریکی صدر باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

باراک اوباما اس وقت میری لینڈ میں تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن فائرنگ کے وقت وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ آخری اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کو بعد میں کھول دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک شخص کو زیر حراست لے لیا گیا۔