یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 مئی 2016 09:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء)وزارت پٹرولیم کی طرف سے یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تیاری کر لی گئی ہے، تیار کی جانے والی ایک سمری کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے لہذا قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا جائے اور ان میں اضافہ کیا جائے گا تاہم پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ سینئر وزیر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔