پرویز رشید سے اتفاقیا ملاقات کو کسی ڈیل سے تعبیر کرنا درست نہیں،نعیم الحق

پرویز رشید سے ملا قات 15منٹ جاری رہی جس میں ماحول کو بہتر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، عمران خان کو بریف کردیا،ترجمان تحریک انصاف

ہفتہ 21 مئی 2016 09:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید سے اتفاقیا ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کو کسی ڈیل سے تعبیر کرنا درست نہیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ٹویٹ پیغام دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ موٹروے پر بھیرہ کے مقام پر پرویز رشید سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی ،اس دوران پرویز رشید نے مجھے اپنی کار میں بلا کر بات چیت کی دعوت دی جسے میں نے قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملاقات کے بارے میں بریف کردیا ہے ۔ نعیم الحق نے کہا کہ پرویز رشید سے ملا قات 15منٹ تک جاری رہی جس میں ماحول کو بہتر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کو ڈیل سے تعبیر کرنا مناسب نہیں ہو گا ڈیل کرنے کا اختیار نہ میرے پاس ہے او نہ ہی ان کے پاس یہ اعلیٰ قیادت کے دائرہ اختیار میں ہے نعیم الحق نے پرویز رشید کو فیصل آباد آنے کی بھی دعوت دی۔