پاکستان کی تقدیر بدلنے والی،2018 ء میں بجلی کی قلت ختم ہوجائیگی،نوازشریف

سیاسی مخالفین جس تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں وہ نہیں آئی تبدیلی ہم لائیں گے،سڑکوں پر آنے کا نعرہ لگانے والے سڑکوں پر آتے رہیں ہم سڑکیں بناتے رہیں گے عوام 2013 ء میں جھانسہ میں نہ آئے تو تبدیلی آچکی ہوتی، سوات اور مینگورہ کے حالات تبدیل نہیں ہوئے، ٹوٹے پھوٹے سکول اور ہسپتال ہیں،سوات میں جلسہ سے خطاب

ہفتہ 21 مئی 2016 09:44

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین جس تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں وہ نہیں آئی تبدیلی ہم لائیں گے۔ پاکستان اور کے پی کے کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ 2018 ء میں بجلی کی قلت ختم ہوجائے گی۔ سڑکوں پر آنے کا نعرہ لگانے والے سڑکوں پر آتے رہیں ہم سڑکیں بناتے رہیں گے۔ سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام 2013 ء میں جھانسہ میں نہ آئے تو تبدیلی آچکی ہوتی تبدیلی دیکھ رہا تھا لیکن تبدیلی نظر نہیں آئی۔

سوات اور مینگورہ کے حالات تبدیل نہیں ہوئے۔ ٹوٹے پھوٹے سکول اور ہسپتال ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ہم تبدیلی لائیں گے۔ ہماری تبدیلی پنجاب‘ بلوچستان میں نظر آتی ہے دوسرے صوبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم منصوبوں میں تبدیلی لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بات بات پر کہتے ہیں کہ سڑکوں پر آئیں گے سڑکیں ہوں گی تو سڑکوں پر آئیں گے۔

ہم سڑکیں بناتے رہیں ہیں یہ لوگ سڑکوں پر آتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کڈنی ہسپتال پنجاب کی طرف سے کے پی کے کو ایک تحفح ہے اسحاق ڈار نے اپنی ذاتی نگرانی میں ہسپتال بنایا ہے اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو مبارباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانون کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے۔ مٹہ اور کبل میں گرڈ اسٹیشن قائم کریں گے۔

بجلی کی قلت 2018 ء میں ختم ہوجائے گی۔ گیس بھی آئے گی۔ پاکستان ترقی کی منزل کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان کا زرمبادلہ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے سوات میں ہاکی کے فروغ کیلئے آسترو ٹرف لگایا جائے گا۔ سیدو شریف ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا خواتین کیلئے یونیورسٹی قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے کالام تک 133 کلومیٹر کی سڑک کو موٹر وے کی طرز پر ایکسپریس وے بنایا جائے۔

بشام مسے خوازہ خیلہ بہترین سڑک بنائیں گے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بشام سے خطے کو ملائے گا۔ اس کے فائدے سوات کو پہنچیں گے۔ سوات میں خوشحالی آئے گی تو نواز شریف خوش ہوگا۔ شانگلہ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کریں گے سوات ضلع کونسل اور شانگلہ کونسل کیلئے بیس بیس کروڑ روپے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکسن سے قبل پھر سوات آؤں گا۔