نجی ٹی وی کے اینکرپرسن سے تحائف لینے کی پاداش میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے سمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت9ملازمین کومعطل کردیا

جمعہ 20 مئی 2016 09:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء)اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے نجی ٹی وی کے اینکرپرسن اقراالحسن کے ساتھی سے مٹھائی اور پرفیوم لینے کرجرم میں سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سیدحسن شاہ سمیت9ملازمین کومعطل کردیاہے جمعرات کے روزانہوں نے اپنے چیمبرمیں میڈیاسے بات چیت میں بتا یاکہ کسی کوجیمزبانڈبننے نہیں دیں گے پولیس کی رپورٹ ملنے کے بعدملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ابھی کارروائی شروع کی گئی ہے جوجاری رہے گی مگراسمبلی میںآ کراپنے مفادات حاصل کرنے والوں کوکامیابی نہیں ملے گی انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کی بالکل تحقیقات ہونی چاہیے مگراس کی آڑمیں سیاستدانوں کوبدنام نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :