گرمی میں اضافہ،سرکاری سکولوں کو 25 مئی سے بند کرنیکا فیصلہ،سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

جمعہ 20 مئی 2016 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر محکمہ ایجوکیشن سکولز نے صوبے بھرکے سرکاری سکولوں کو یکم جون کی بجائے25مئی سے گرمیوں کی تعطیلات کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ ایجوکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش کے حوالے سے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد سکولوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا جائیگا واضح رہے کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباوطالبات کے والدین نے بھی بچوں کی حالت زار کو سامنے رکھتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن سے درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :