سانحہ لیہ کی خصوصی انکوائری کمیٹی کا اجلاس
سسٹم کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے،ہمیں عام لوگوں کو برابری کااحساس دینا ہو گا، جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری
جمعہ 20 مئی 2016 09:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء) لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں زہر آلود مٹھائی کھانے سے 31افراد کی المناک موت کی وجوہات کے تعین اور زہر خورانی سے ہلاکتوں کا تدارک کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تشکیل کردہ خصوصی انکوائری کمیٹی کا اجلاس آج یہاں سول سیکرٹریٹ لاہور میں جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا -اجلاس میں کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ اور ارکان کمیٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان ،سیکرٹری آئی اینڈ سی فراست اقبال ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار ،ڈی جی پنجا ب فرانزک سائنس اتھارٹی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر ،سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساجد چوہان ،پیسٹی سائیڈ سپیشلسٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد اورمعروف پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عیص محمد(Eice)،ضلع لیہ کے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ای ڈی اوز ہیلتھ اینڈ ایگری کلچر لیہ کے علاوہ کین کمشنر پنجاب وقاص عالم نے شرکت کی جنہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے -اجلاس کے دوران جسٹس (ر) اعجازاحمد چوہدری نے سانحہ لیہ کے بارے میں تمام متعلقہ اداروں کی تیار کردہ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں بتایا گیا ہے کہ نومولود بچے کی پیدائش کی خوشی میں تیار کی گئی مٹھائی میں فصلوں کی جڑی بوٹیاں مارنے والی خطرناک زہر کلورفینا پر (Chlorphenapyr)ڈال دی گئی تھی جس سے زہر آلود لڈو کھانے والے 100مقامی افراد متاثر ہوئے -مٹھائی کے زہر آلود ہونے کا پتہ چلتے ہی ان میں سے پچاس کے قریب افراد نے اپنے طور پر زیادہ مقدار میں دیسی گھی روایتی ٹوٹکے کے مطابق استعمال کیا جس سے الٹیاں اور دست آنے سے زہر کا زیادہ تر حصہ ان کے جسم سے نکل گیا کیونکہ گھی کا روغنی جز وکسی حد تک کلورفینا پر (Chlorphenapyr) جیسی خطر ناک زہر کو جذب کر لیتاہے وگرنہ اس زہر کا کوئی تریاق (Antidote)سرے سے موجود ہی نہیں -کروڑ لعل عیسن کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور لیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 58مریضوں کے معدے کی صفائی کی گئی لیکن زہر خورانی کی مقدر اتنی زیادہ تھی کہ انہیں نشتر ہسپتال ملتان اور جناح ہسپتال لاہور میں جدید ترین علا ج معالجے کے باوجود بچایا نہ جا سکا اور ان میں سے 31افراد کی موت واقع ہو گئی -یہ اموات زہر کی وجہ سے اعصابی نظام کے شل ہونے اورونٹی لیٹرزپر رکھنے کے باوجود نظام تنفس بحال نہ رہنے کے باعث واقع ہوئیں-انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) اعجازاحمد چوہدری نے اس موقع پر مستقبل میں ایسے حادثات رونما ہونے سے بچنے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سکولوں کے طلبا و طالبات کے توسط سے حفظان صحت اور زہر خورانی سے بچنے سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے تا کہ وہ اپنے گھر جا کر والدین کو بھی صحتمند زندگی جینے کاڈھنگ بتاسکیں -انہوں نے کہا کہ حکومت کو طبی سہولتوں کا دائرہ کار بڑے شہروں سے آگے پسماندہ علاقوں تک بھی پھیلانا چاہیے -ہر سرکاری ملازم اپنے کام کو مجبوری نہیں بلکہ نیکی اور خدمت سمجھ کرانجام دے(Beyond the call of duty)-ہمیں عام لوگوں کو برابری کااحساس دینا ہو گا اور معاشرے کو یہ شعور بھی دینا ہو گا کہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر موثر روایتی اقدامات بروئے کار لائیں -اجلاس میں بتایا گیا کہ گرمیوں میں ہیضہ (Cholera)پھیلنے کی صورت میں مائیں اپنے بچوں کو زیادہ مقدار میں دہی کھلایا کرتی تھیں جس سے الکلی (Alkaline)کے ماحول میں پنپنے والے ہیضے کے جراثیم دہی کی تزابی (Acidic)خاصیت کی بدولت بڑھنے نہیں پاتے تھے جبکہ پیٹ خراب ہونے کی صورت میں دودھ یاکچی لسی پینے والوں کا مرض مزید شدت اختیار کر جاتا ہے کیونکہ دودھ خود الکلی کی خاصیت رکھتا ہے -اجلاس میں زہر خورانی کے سانحہ کے حوالے سے مختلف سفارشات بھی تیار کی گئیں جن میں کہا گیاہے کہ ا س سانحے پر محض رونا دھونا کافی نہیں بلکہ اس المیے سے سبق حاصل کر کے سسٹم کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے -جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ ہر آدمی کو یہی نہیں سوچناچاہیے کہ مجھے اپنا گھر محفوظ بنانا ہے بلکہ اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا کہ ہمیں پوری سوسائٹی کو محفوظ بنانا ہے -
جمعہ 20 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ کوکی خیل میں ڈرون حملہ، 5شدت پسند ہلاک ،23زخمی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے چودھری اسدالرحمان کی رکنیت معطل کردی
-
سانحہ لیہ کی خصوصی انکوائری کمیٹی کا اجلاس
-
ملتان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، القاعدہ و دیگر دہشت گرد تنظیموں کے انتہائی اہم دہشت گرد ہلاک ہوئے ،رانا ثناء اللہ
-
گرمی میں اضافہ،سرکاری سکولوں کو 25 مئی سے بند کرنیکا فیصلہ،سمری وزیراعلیٰ کو ارسال
-
شوکت خانم کی آڈٹ رپورٹ 1989سے2015تک پبلک اور ویب سائٹ پر موجود ہے، عمران خان
-
نجی ٹی وی کے اینکرپرسن سے تحائف لینے کی پاداش میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے سمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت9ملازمین کومعطل کردیا
-
چیئرمین سینٹ نے سینٹرزکی تنخواہوں میں اضافے کی قراردادمستردکر دیا
-
نوشہرہ،حواء کی بیٹی کے خودکشی کے ڈرامہ کاڈراپ سین
-
امید ہے محمد عامر کو برطانوی ویزا جاری کردیا جائیگا، شہریار خان
-
ملکی ترقی اور بیر وز گاری کے خاتمے سے دہشت گردی ختم ہوگی ،نواز شریف
-
قومی اسمبلی ، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل بارے قرارداد منظور
-
بھارت کے حالیہ میزائل تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑا ہے ،سرتاج عزیز
-
کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کر سکیں،عمران خان
-
امریکی خصوصی مندوب رچرڈ اولسن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقاتیں
-
لوگوں کو ٹیکس جمع کرنے کی ترغیب دینے والا خود ٹیکس چور نکلا،مولانا فضل الرحمن
-
طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہما ری ذمہ دار ی نہیں، پاکستان
-
یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان
-
کوشش ہے ملک میں ایک ہی دن رمضان المبار ک اور عید الفطر ہو،سردار یوسف
-
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجیز کا آغاز 2020میں ہوگا ‘تھری جی اور فورجی سے شہری اوردیہی علاقوں میں براڈبینڈ کی شرح نمو نا قابل یقین حد تک بڑھ گئی،18 ماہ کی قلیل مدت میں صارفین کی تعداد تیس ملین سے تجاوز ... مزید
-
سعودی عرب میں 2393 پاکستانی قید ہیں،سینیٹ میں انکشاف
-
پاک ایران ریلوے حکام کے درمیان ملاقات
-
پیپلزپارٹی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے اگلے ہفتے الیکشن کمیشن سے رجوع کریگی،لطیف کھوسہ
-
چین، جرمنی اور برطانیہ کے شہری پناہ گزینوں کو قبول کرنے میں سرفہرست
-
لیبیا، سیکیورٹی فورسز اور داعش باغیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 32 فوجی ہلاک ، 50 زخمی
-
ایران سے بھاری پانی کی خریداری کے لئے معاہدے کو حتمی شکل دے دیں گے ، امریکہ
-
افغانستان ، آذربائیجان ایئرلائن کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک
-
لبنانی فوج سے لڑائی پر 106 افراد کو سزائے موت کا حکم
-
نائن الیون حملوں میں سعودی کردار کا کوئی ثبوت نہیں: امریکا
-
یمن مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کے لیے امیر کویت بھی میدا ن میں کو د پڑ ے
-
عالمی پابندیاں: ایران کے لیے روسی ٹینک حرام میزائل حلال قرار دے دیے گئے
-
بنگلہ دیش نے فلپائن سے چوری شدہ بینک فنڈز واپس مانگ لیے
-
ہندوستانی کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما کے نئے شو نے آتے ہی اپنے لیے پریشانیوں کا آغاز
-
احمد اوغلو کی جگہ بنالی یلدرم ترکی کے نئے وزیراعظم نامزد
-
افغانستان:پولیس افسر نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.