افغانستان ، آذربائیجان ایئرلائن کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

جمعہ 20 مئی 2016 09:38

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء) افغانستان آذربائیجان ایئرلائن مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ صوبہ ہلمند کے ضلع گرنیر سے ایک مال بردار طیارہ ڈوائیر ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار سات افراد موقع پر ہلاک ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ آذربائیجان کا تھا جو ڈوائیر میں اتحادی فوج کے اڈے کے لئے اشیاء ٹرانسپورٹ کرتا تھا طیارہ گرنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :