لیبیا، سیکیورٹی فورسز اور داعش باغیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 32 فوجی ہلاک ، 50 زخمی

جمعہ 20 مئی 2016 09:36

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء) لیبیا میں سیکورٹی فورسز اور تکفیری باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 32 فوجی ہلاک جبکہ پچاس سے زادء زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیائی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں مغربی سیرت میں ہوی جھڑپوں کے نتیجے میں 32 فوجی ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہو گئے واضح رہے کہ سیاسی کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے داعش نے جون 2015 میں سیرت کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :