امریکی خصوصی مندوب رچرڈ اولسن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقاتیں

جمعہ 20 مئی 2016 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ مستحکم اور پر امن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے تمام فریقین کو ڈائیلاگ کی میز پر آنا ہو گا۔ پاکستان امریکہ سے تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان کی خودمختاری اور نقطہ نظر ملحوظ خاطر رکھے۔ ایف سولہ طیاروں کی فنڈنگ روکنے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔

امریکی خصوصی مندوب نے کہا کہ امریکی حکومت پا کستا ن سے چند مسائل اور مشکلات کے باوجود تعلقات میں وسعت چاہتا اور پاکستان کا افغان امن کے لئے کردار کی قدر کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے ر وز اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کے خصوصی مندوب برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ بیل کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان امریکہ کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کیدرمیا ن دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت خطے کی مجموعی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مستحکم اور پر امن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ افغانستان کے مسئلہ کا حل تمام فریقین کے درمیان بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فنڈنگ روکنے کی امریکی پالیسی پر تحفظات ہیں اس کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تمام معاملات بات چیت کے ذریعے طے کئے جائیں اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ سے اپنے ہمہ جہتی تعلقات میں مزید وسعت چاہتا ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے نقطہ نظر اور اسکی خود مختاری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

اس موقع پر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں دیر پا امن کے قیام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی قدر کرتا ہے۔ چند مسائل اور مشکلات کے باوجود امریکہ حکومت پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے مزید وسعت پر دیکھنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے امن و امان کی خاطر مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ادھرآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات ہوئی ملاقات میں خطے کی سیکورٹی خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی سمیت افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر رچرڈ اولسن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ رچرڈ اولسن نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندے خصوصی رچرڈ اولسن اور امریکی سفیر ڈیوڈ ھیل نے ملاقات کی جس میں رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ کو ایچ ایف گیاوین کامیاب جائزے پر مبادک باد سمیت پاک یو ایس بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان افغانستان کے لئے امریکی نمائندے رچرڈ اولسن اور پاکستان میں امریکہ کے تعینات سفیر ڈیوڈ ھیل نے ملاقات کی جس میں رچرڈ اولسن کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے اور پاکستان کے گیاوین کامیاب جائزہ پر مبارکباد پیش کی ۔

رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی وزیر خزانہ کی دعوت دینے پر رچرڈ اولسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بجٹ مصروفیات کی بنا پر شرکت سے معذرت کا اظہار کیا ۔