بھارت کے حالیہ میزائل تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑا ہے ،سرتاج عزیز

پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتا ہے ،خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں خاتمے کیلئے رواں برس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی،مشیر خارجہ کا سینٹ میں اظہار خیال

جمعہ 20 مئی 2016 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء) مشیر خزانہ سرتاج عزیز نے سینٹ کو بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑا ہے ،میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرے کا باعث ہیں ،پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتا ہے ،خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں خاتمے کیلئے رواں برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایوان بالا میں بھارت کی جانب سے میزائل تجربے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کے میزائل تجربات سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے بھارتی تجربات سے پاکستانی کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے کرے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں پر مذاکرات کی دعوت کا بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے پاکستان جنرل اسمبلی میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے قرارداد پیش کرے گا ۔