ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامہنگاہوگیا

فی تولہ تولہ سونے کی قیمت49ہزار400 سے بڑھ کر49ہزار500روپے پرجاپہنچی

جمعرات 19 مئی 2016 10:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ ماکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1274ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد ،لاہور،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی،ملتان اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار400روپے سے بڑھ کر49ہزار500روپے پرجاپہنچی اسی طرح 68روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار428روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 680روپے پربدستوبرقراررہی۔