طالبہ سے زیادتی زمیندار کے بیٹے کو دس سال قید اور ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ بیس ہزار جرمانہ کی سزائیں

جمعرات 19 مئی 2016 09:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء)ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال شعیب انور قریشی نے طالبہ سے زناکے مرتکب زمیندار کے بیٹے ملزم جہانزیب کو دس سال قید سخت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید چھ ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

عرصہ تین سال قبل چک 65اے جی ڈی میں ملزم نے طالبہ سے زبردستی زنا کیا تھا جس پر پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔

دریں اثناء عدالت نے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار طارق کو ایک لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید سخت اور ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ملزم نے عرصہ تین سال قبل چک 6-102اے آر میں ایک محنت کش لڑکی سے طارق نے جبراََ آبروریزی کی جس پر پولیس ہڑپہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :