نیب کے 83 افسران کے خلاف کرپشن انکوائری مکمل

22 افسران کو سخت ،34 کو معمولی سزا دی گئی ،چاروں افسران بری ،11 کیخلاف انکوائری جاری

جمعرات 19 مئی 2016 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) نیب نے اپنے 83 کرپٹ افسران کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے ۔ 22 افسران کو سخت سزا جبکہ 34 افسران کو معمولی سزا دی گئی ہے چاروں افسران کو بری جبکہ 11 افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے نیب حکام نے بتایا کہ چودھری قمر الزمان نے نیب کے اندر کرپشن کے خاتمہ کیلئے خود احتسابی نظام وضع کیا ہے اور کرپٹ افسران پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے چیئرمین کو ان 83 افسران کے خلاف بھاری شکایات ملی تھی جس سے متعلق انکوائری شروع کی گئی ہے ان افسران کو ذاتی وضاحت کا موقف بھی دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین نے سزا پانے والے اعلی افسران کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق کامران نامی نیب افسر نے گھر کیلئے دو اے سی ملزم افراد سے بطور رشوت لی تھی جس کے خلاف مقدمہ قائم کر کے کارروائی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :