شوہر کی نجی زندگی میں مداخلت پر خاتون کو ملک بدر کرنے، 40 ہزار امریکی ڈالرز جرمانہ کی سزا

جمعرات 19 مئی 2016 10:19

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے شوہر کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے پر خاتون کو ملک بدر کرنے اور40 ہزار امریکی ڈالرز جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کے شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ معاشقہ ہے، وہ اس کا فون اکثر چیک کرتی رہتی اور ان کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کر لیتی۔ شوہر نے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ عدالت نے سائبر کرائم کے قانون کے تحت خاتون کو مجرم قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :