یورپی کمیشن نے پولینڈ کو قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مثبت پیش رفت کے اظہار سے خبردار کر دیا

جمعرات 19 مئی 2016 10:19

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) یورپی کمیشن نے پولینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وارسا حکومت نے قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ظاہر نہیں کی تو تادیبی کارروائی کا امکان ہے جبکہ پولینڈ نے اِس مناسبت سے مزید وقتمانگ لیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مذاکرات میں اختلافات میں کمی بھی پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کمیشن نے پولینڈ میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ انکوائری پولینڈ میں قوم پرست حکومت کی جانب سے دستور میں تبدیلیاں لانے کے ارادے کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کے تناظر میں ہوئی ہے۔ پولستانی دستوری عدالت بھی ان تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔