ناروے نے تیل کی تلاش کے لیے13 کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری کر دیئے

جمعرات 19 مئی 2016 10:18

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) ناروے کی حکومت نے قطب شمالی میں تیل تلاش کرنے کے لیے 13کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ تیل کی تلاش کا یہ علاقہ بحیرہ بیرنٹس میں واقع ہے اور اِس میں پہلے کبھی بھی تیل و گیس کو تلاش نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

10 کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کا جو علاقہ دیا گیا ہے، وہ روسی سمندری حدود کے انتہائی قریب واقع ہے۔ ناروے کے وزیر پٹرولیم نے لائسنس جاری کرنے کو پٹرولیم تاریخ کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔ اس علاقے پر روس اور ناروے کا پرانا قبضہ تھا لیکن اِسے سن 2010 میں ایک ڈیل کے تحت حل کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :