نائجیریا میں اغواء کی گئیں 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی مل گئی

جمعرات 19 مئی 2016 10:18

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) نائجیریا میں دو برس قبل شدت پسند گروپ بوکوحرام کی طرف سے اغواء کی گئیں 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی واپس آ گئی ہے۔ یہ بات اغوا ء ہونے والی بچیوں کے والدین کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بوکوحرام نے ان لڑکیوں کو 14 اپریل 2014ء کو چیبوک کے علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے اغواء کیا تھا۔ اغواء شدہ بچیوں کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق آمنہ علی نامی لڑکی کیمرون کی سرحد کے قریب سامبیسا کے جنگلات سے ملی تاہم ابھی اْن حالات کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہے جن میں یہ لڑکی ان جنگلات سے ملی۔