بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ پر برہمی کا اظہار

اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا موقع گنوا دیا اور دوسروں کے کہنے پر واک آؤٹ کیا،چیئرمین پی پی پی

جمعرات 19 مئی 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردارینے قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا موقع گنوا دیا اور دوسروں کے کہنے پر واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جاری بیان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی سے خورشید شاہ کے واک آؤٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

خورشید شاہ کو حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خورشید شاہ نے بائیکاٹ کرکے حکومت کو محفوظ راستہ دیا ہے ۔ خورشید شاہ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کاموقع گنواد یا انہوں نے کہا کہ ہمارا وعدہ ہوا تھا کہ خورشید شاہ اسمبلی میں وزیراعظم کی نااہلی کا مطالبہ کریں گے لیکن انہوں نے وہ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ نے دوسروں کے کہنے پر اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ واک آؤٹ کے پیچھے شیخ رشید ‘ شیریں مزاری اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کا ہاتھ ہے۔