سی پیک کو ناکا م کرنے کے لیے اعتزاز احسن کو ہمسایہ ملک نے بڑا پیسہ لگایا ہے، رانا ثناء اللہ

اعتزاز احسن کو اس کام کی بھاری فیس ملی ہے اسی لیے وہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 مئی 2016 09:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سی پیک کو ناکا م کرنے کے لیے اعتزاز احسن کو ہمسایہ ملک نے بڑا پیسہ لگایا ہے اعتزاز احسن کو اس کام کی بھاری فیس ملی ہے اسی لیے وہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنانے کہا کہ عمران خان آف شور کمپنی بنانے والوں کو چور کہتے رہے اب ان کی اپنی کمپنی نکل آئی اس کا مطلب ہے کہ وہ خو د سب سے بڑے چور اور پرانے چور ہیں شیخ رشید پر بات کرتے انھوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے تو دیر کس بات کی ہے عدم اعتما د کی تحریک لے آئیں اس وقت افوا ہ سازی اور سازشیں نہیں چل سکتی پوری قوم ان کا تماشا دیکھ رہی ہے جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں عمران خان کے منہ میں خورشید شاہ نہیں چوسنی نہیں دی تھی کہ وہ بات نہ کریں اپوزیشن سے بڑا احمق اور کوئی نہیں سات سوالوں کے جواب ملے نہیں اب ستر سوال تیار کیے بیٹھے ہیں اپوزیشن والے مل کر صرف ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2018کے بعد بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہے بنے گی اس لیے ان کی راتوں کی نیند حرام ہو چکی ہے اسی لیے یہ سی پیک منصوبے کو بھی روکنا چاہتے ہیں انہیں ملک سے غربت اور مہنگائی کا خاتمہ قبول نہیں یہی وجہ ہے کہ سازشی عناصر سازشوں میں مصروف ہیں اسی لیے ان کے چہرے سیاہ تھے اور انھوں نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی اور اسمبلی سے باہر آکر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے ۔