اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کی غرض سے سرکاری قوانین کے تحت لینڈ ریکوزیشن پر پابندی عائد کردی گئی

ایک مخصوص طبقے کے فائدے کیلئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال اور غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ چوہدری نثار

بدھ 18 مئی 2016 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کی غرض سے سرکاری قوانین کے تحت لینڈ ریکوزیشن پر پابندی لگا دی ۔ و چودھری نثار کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص طبقے کے فائدے کے لئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال کرنے اور غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اسلام آباد انتظامیہ کسی ایسے عمل کا حصہ نہ بنے۔

وزیر داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ملاقات کے دوران ہدایت کہ وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کی غرض سے سرکاری قوانین کے تحت لینڈ ریکوزیشن پر پابندی لگا دی گئی ہے لہذا غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہ دی جائے اور کسی مخصوص طبقے کو قوانین کے غلط استعمال کے ذریعے فائدہ نہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد انتظامیہ ایسے کسی عمل کا حصہ نہ بنے وزیر داخلہ نے بہارہ کہو میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لئے سیکشن فور کے تحت حاصل کی گئی زمین منسوخ کرنے اور سپیشل سیکرٹری داخلہ کو اس کی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ کے غریب ملازمین کو اسلام آباد میں زمین فراہم کرنے کی ہر سکیم کی حمایت کروں گا بشرطیکہ اسلام آباد کے دیہی مکینوں سے مارکیٹ ریٹ پر زمین خریدی جائے ۔

قبضہ گروپ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ انہیں میرے دور وزارت میں کسی سے زمین ہتھیانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔