کینیڈا میں لگنے والی بے قابو آگ ایلبرٹا کے شمال کی طرف بڑھنا شروع

بدھ 18 مئی 2016 10:14

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) کینیڈا میں لگنے والی بے قابو آگ ایلبرٹا کے شمال کی طرف بڑھنے لگ گئی ہے ۔ کینیڈاکے صوبے ایلبرٹا کے علاقے فورٹ میکمری میں لگی یہ خطرناک جنگلاتی آگ اب شمالی علاقوں میں قائم توانائی کی پیدوار کی تنصیبات کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ان تنصیبات کے نزدیکی علاقوں میں موجود12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے لگی یہ بے قابو آگ02 لاکھ 85ہزار ہیکٹر کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے ایک لاکھ کے قریب افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :