عراق میں ہونے والے متعدد حملوں میں کم ازکم 70افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے

بدھ 18 مئی 2016 10:14

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں گذشتہ روز ہونے والے متعدد حملوں میں کم ازکم 70افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق ان حملوں میں سے متعدد کی ذمہ داری انتہا پسند گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے ان حملوں میں سب سے خونریز ترین حملہ الشعب نامی علاقے میں ہوا، جہاں 44 افراد لقمہ اجل بنے۔

متعلقہ عنوان :