امریکی سینیٹ نے سعودی حکومت پر مقدمہ کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

نائن الیون کے متاثرین سعودی حکومت پر مقدمہ کرسکیں گے

بدھ 18 مئی 2016 10:12

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء ) امریکی سینیٹ نے سعودی حکومت پر مقدمہ کرنے کے قانون کی منظوری دیدی جس کے بعدنائن الیون حملوں کے متاثرین سعودی حکومت پر مقدمہ درج کرینگے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے سعودی حکومت پر مقدمہ کرنے کے قانون کی منظوری دیدی ہے۔نائن الیون کے متاثرین امریکی عدالتوں میں سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرسکیں گے ۔

سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ نائن الیون کا الزام سعودی عرب پر لگایا گیا تو امریکہ سے اربوں ڈالر کا سرمایہ نکال لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ سعودی عرب کے خلاف مقدمہ کے قانون نہیں بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما نے خبردار کہا تھا کہ اگر کانگریس نے سعودی عرب کے خلاف نائن الیون بل منظور کر لیا تو اس کے نتیجے میں امریکا کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا، صدر اوباما نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھاکہ اگر یہ بل منظور ہوگیا اور امریکی شہریوں کو دیگر ممالک کی حکومتوں کیخلاف مقدمے دائر کرنے کی اجازت مل گئی تو اس کے ردعمل کے طور پر دنیا بھر میں امریکی حکومت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی کانگریس نے سعودی حکومت کے خلاف نائن الیون منظور کر لیا تو ان کا ملک امریکا میں موجود اپنے خطیر اثاثوں کو فروخت کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :