ایبٹ آباد، عنبرین قتل کیس میں خفیہ ہاتھ سرگرم ، تفتیش سی ٹی ڈی سے واپس لے لی گئی

منگل 17 مئی 2016 09:32

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) عنبرین قتل کیس میں خفیہ ہاتھ سرگرم ۔ تفتیش سی ٹی ڈی سے واپس لے لی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ تھانہ ڈونگاگلی کی حدود مکول پائیں میں مقامی جرگہ کے حکم پر گلا دبا کر نیم مردہ حالت میں جلا کرقتل کی جانیوالی سترہ سالہ عنبرین کے قتل میں اس کی والدہ سمیت پندرہ افراد گرفتار ہیں۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق عنبرین کے قتل کی تفتیش سی ٹی ڈی سے لیکر پولیس کے حوالے کردی گئی ہے اور اب اس کیس کی تفتیش تھانہ ڈونگاگلی کے اے ایس آئی مطلوب خان کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ عنبرین قتل کیس میں گرفتار بااثر ملزمان کو بچانے کیلئے کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی سے لیکر پولیس کے حوالے کی گئی ہے۔ اور کیس کی تفتیش میں ہیرپھیر کرکے ملزمان کو شک کا فائدہ دلایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :