بھارت: بی جے پی کی ایم پی پونم لوگوں سے ملاقات کے دوران نالے میں جا گری

منگل 17 مئی 2016 10:06

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی کی ایم پی پونم لوگوں سے ملنے کے دوران آٹھ فٹ گہرے نالے میں جا گری ، خاتون ایم پی کی ٹانگوں اور سر پر زخم آئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی ایم پی پونم جام نگر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے مظاہرین سے ملنے پہنچی۔خاتون ایم پی لوگوں سے ملاقات کر رہی تھی کہ اچانک نالے پر رکھی سلیب ٹوٹ گئی اور پونم دیگر لوگوں کے ساتھ آٹھ فٹ گہرے نالے میں جا گری ، انہیں واقعہ کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق پونم کی ٹانگوں اور سر پر زخم آئے ہیں۔