مسلم لیگ ن کی طرف سے جاوید ہاشمی سے معاملات آگے بڑھانے کیلئے رواں ہفتہ پیش رفت کا امکان

منگل 17 مئی 2016 10:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء)بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی سے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے مسلم لیگ ”ن“ کی جانب سے رواں ہفتہ پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ”شریف فیملی“ سے تعلق رکھنے والی کوئی اہم سیاسی شخصیت ان کے گھر آ سکتی ہیاور زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ مریم نوازشریف مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کے لیے آئیں اور انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت پر آمادہ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف اس موقع پر جاوید ہاشمی کو نوازشریف کاخصوصی پیغام پہنچائیں گی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جاوید ہاشمی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سینئر سیاستدان نے مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ، آئندہ چند دنوں میں اس کا باضابطہ اعلان ہوسکتا ہے۔ذرائع کے بقول پاناما لیکس کے شور میں لیگی قیادت جاوید ہاشمی کی سیاسی بصیرت سے فائدہ اٹھانا چا۰ہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :