جنوبی وزیرستا ن، ایف ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت سات مغوی اہلکار رہا

تمام مغو ی اہلکا ر پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے حوالے کر دےئے گئے اغواء کاروں نے تمام مغویوں کو افغانستان پہنچا دیا تھا

منگل 17 مئی 2016 10:01

جنوبی وزیرستا ن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء )فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مغوی پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت سات اہلکار اغوا کاروں کے چنگل سے دو ماہ سے زائد عرصہ کے بعد رہا ہوگئے۔تمام مغویوں کو پاک افغان سرحد کے علاوہ انگور اڈہ کے مقام پر جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کے حوالے کردگئے ہیں۔جنہیں پاک افغان سرحد سے وانا کی جانب روانہ کردئے گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق تحصیل توئے خلہ کے علاقہ سے 9مارچ کو فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیت اور دیگر افیسروں سمیت 8اہلکاروں اس وقت اغوا کئے گئے تھے۔جب وہ جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن کے علاقہ توئے خلہ میں ایک سمال ڈیم کا معائنہ کرنے گئے تھے۔ایک جیالوجسٹ افیسر الیاس کو 15اپریل کو رہا کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

اغواء کاروں نے تمام مغویوں کو افغانستان پہنچا دیا ۔

اغوا کاروں نے 15اپریل کو ایک جیالوجسٹ افیسر الیاس کو رہا کردیا تھا ۔جبکہ دیگر سات افیسروں سمیت 7اہلکار اب تک اغوا کاروں کی قید میں تھے۔جنہیں اج پاک افغان سرحد انگور اڈہ کے اس پار رہا کردیا گیا ۔ جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام ختک پچھلے کئی دنوں نے پاک افغان سرحد پر واقیع انگور اڈہ کے مقام پر موجود تھے۔پولیٹیکل ایجنٹ نے مغوی ڈائریکٹر سمیت تمام اہلکاروں کو اپنی تحویل میں لیکر وانا کے لئے روانہ کردیا ہے ۔

اغوا ہونے والوں میں عقیق بنگش پراجکٹ ڈائریکٹر ،غفور،سیف الرحمن ،عاشق حسین ،شاھد ،نثار اور فریداللہ شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقائی زمہ داری کے تحت سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کی پکڑ دھکڑ شروع کردی تھی۔اس کاروائی کے نتیجے میں 45افراد کو چالیس ایف سی ار کے تحت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئے گئے تھے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لئے گئے تھے۔