پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کے جواب کے بعد وزیراعظم نواز شریف اورانکی فیملی کیخلاف نیب میں تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

منگل 17 مئی 2016 10:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے حکومتی خط واپس کئے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اوران کی فیملی کیخلاف نیب میں تحقیقات کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا بھی سامنے آیا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات نیب سے کرانے کیلئے درخواست زیر سماعت ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نام آنے سے ملک کی دنیا بھرمیں بدنامی ہوئی اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا۔پاناملہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست چیف جسٹا آف پاکستان کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس معاملے کی نیب میں تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔
؂