افتخار محمد چوہدری نے نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات دیکھنے کے بعد نااہلی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی

منگل 17 مئی 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیر اعظم پا نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے ،وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات دیکھنے کے بعد ان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم پاکستان کے 2008سے 2015تک جمع کرائے جانے والے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہے جس کو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ وزیر اعظم پاکستان کے خلاف کس قانون کے تحت مقدمہ دائر کیا جائے ۔