شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراء سے شادی رچالی‘ دونوں گرفتار

پیر 16 مئی 2016 10:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء) امین پور بنگلہ میں شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراء سے شادی رچا لی۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 155 ج ب کے رہائشی محمد ریاض بھٹہ کے 26 سالہ شادی شدہ بیٹے محمد حسین نے ناظم آباد کراچی کے رہائشی خواجہ سراء ریحان جوفی الوقت پیر محل میں رہائش پذیر ہے کے ساتھ مبینہ طور پر خواجہ سراؤں کی رسومات کے مطابق بیاہ رچا لیا اور خواجہ سراء ریحان کو اپنے آبائی گھر امین پور بنگلہ لے آیا۔

(جاری ہے)

محمد حسین کے باپ نے دونوں کو پکڑ کر خوب چھترول کی اور بعد میں حوالہ پولیس کر دیا

متعلقہ عنوان :