وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا جائے گا‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان سے نکال دوں گا،سپیکر ایازصادق

پیر 16 مئی 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے آ ج (پیر کو )قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا جائے گا‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان سے نکال دوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے اتفاق رائے ہوا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب کے دوران رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ ایوان میں اپوزیشن اور حکومت کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے تاہم غیر پارلیمانی زبان اسعمال کرنے والوں کو ایوان سے باہر نکال دوں گا۔