ذوالفقار مرزا دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خوا ہاں ہیں تو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی ، مولابخش چانڈیو

نوازشریف کو پاناما لیکس معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر ایوان میں آئیں اور اپنا موقف پیش کریں،میڈیا سے گفتگو

پیر 16 مئی 2016 10:13

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اگر دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خواہشمند ہیں تو یہ فیصلہ مرکزی قیادت کریگی جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی ہمارے لیے قابل عزت ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر برائے اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے اتوار کے روز سرکٹ ہاوٴس بدین میں تنظیم کی ازسرنو تنظیم کے سلسلے میں بلاول بھٹو کی ہدایت پر تشکیل دی گئی پانچ رکنی کمیٹی کے ہمراہ کارکنوں کی رائے طلب کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے دہشتگردی کا خاتمہ اور اس کا سہرا رینجرز وپولیس کے سرجاتا ہے مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ ہمیں کارکنوں کی رائے کا احترام ہے اور حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کرینگے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی مزید مستحکم ہوگی مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کو پاناما لیکس معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر ایوان میں آئیں اور اپنا موقف پیش کریں پاناما لیکس معاملے پر قانون سازی ہونی چاہیے اس موقع صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔