عراق میں گیس فیکٹری پر حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے

پیر 16 مئی 2016 10:44

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)عراق میں حکومتی سرپرستی میں قائم قدرتی گیس کی ایک فیکٹری میں بم حملوں کے نتیجے میں کم ازکم14 افرادہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق تاجی میں واقع اس فیکٹری کے مرکزی دروازے پر پہلے ایک کار خودکش بم حملہ کیا گیا جس کے بعد ایک اور گاڑی فیکٹری میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی، جس میں6 خود کش حملہ آور سوار تھے۔بغداد میں عسکری حکام کے مطابق حملہ آوروں کی کارروائی کے دوران اس فیکٹری میں گیس ذخیرہ کرنے والی تین تنصیبات تباہ ہوگئیں، تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد صورتحال کنٹرول میں آ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :