جمہوریہ بھارت؟ مسلمانوں پر یوگا کی پابندی کی رپورٹ پر صحافی گرفتار
پیر 16 مئی 2016 10:44
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)بھارت میں ایک صحافی کو رپورٹ شائع کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی پالیسی کے تحت یوگا سکھانے کے لیے مسلمان اساتذہ پر پابندی عائد ہے۔پوشپ شرما کی مارچ میں مسلمان برادری کی نمائندگی کرنے والے اخبار ملی گزٹ میں یہ رپورٹ شائع ہوئی تھی۔رپورٹ میں ایک مبینہ سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ گذشتہ برس یوگا کے عالمی دن پر مسلمانوں پر بیرون ملک یوگا سکھانے کے لیے جانے پر پابندی عائد تھی۔
پوشپ شرما پر دستاویزات کی جعلی سازی کا الزام ہے جس کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔شرما کے مطابق اس نے یوگا اور دیسی ادویات کو فروغ کے لیے قائم وزارت کی جانب سے سرکاری موقف سامنے آنے کے بعد یہ خبر دی تھی۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ سے متعدد بار پوچھنے پر اس نے جواب دیا کہ تین ہزار 841 مسلمانوں نے یوگا ٹیچر کے لیے درخواست دی تھی اور اکتوبر 2015 تک ان میں سے کسی کو بھی یہ ذمہ داری نہیں دی گئی۔
ان کی رپورٹ کے ساتھ ایک خط شائع ہوا ہے جو بظاہر اس وزارت کا ہے۔ اس خط کے مطابق 711 مسلمانوں نے جون میں یوگا کے پہلے عالمی دن کے موقعے پر یوگا سکھانے کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست دی تھی اور ’حکومتی پالیسی‘ کے تحت ان میں سے کسی کو منتخب نہیں کیا گیا۔حکومتی جواب سرکاری لیٹر ہیڈ پر نہیں دیا گیا اور اس میں املا کی بھی غلطی ہیں جس میں لفظ’یوگا‘ بھی شامل ہے۔ملی گزٹ کے ایڈیٹر ظفر الاسلام خان نے صحافی پوشپ شرما کی سنیچر کو گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرما پر عائد الزامات آزادی رائے کو دبانے کی واضح کوشش ہے۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوشپ شرما پر’ جعل سازی اور مذہب یا نسل کی بنیاد پر مختلگ گروہوں میں نفرت کے فروغ‘ کے الزامات عائد کیے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یوگا کے بڑے حامی ہیں اور ان کے بقول وہ اس قدیم بھارتی فن کی روزانہ مشق کرتے ہیں۔ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے ہر برس 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا اور گذشتہ برس پہلی بار یہ دن منایا گیا۔بھارت میں یوگا کے فروغ پر تنازع بھی پیدا ہوا ہے جس میں بعض مسلم تنظیموں نے کہا تھا کہ یوگا کا تعلق بطور خاص ہندو مذہب سے ہے اور یہ اسلام کے منافی ہے۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کا اس قدیم ہندوستانی فن کو فروغ دینے کا ایجنڈا ہے۔ تاہم حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوگا میں شامل ہونا سب کے لیے لازمی نہیں ہے اور یہ بات کہ مسلمان یوگا کے خلاف ہیں مبالغہ آرائی ہے۔پیر 16 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
شہبازشریف کی یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد
-
مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ایکسئین آغا حضور شاہ گرفتار، گھر سے بھاری کرنسی برآمد
-
وفاقی حکومت کی پنجاب کو نوازنے کی روایت برقرار
-
ذوالفقار مرزا دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خوا ہاں ہیں تو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی ، مولابخش چانڈیو
-
وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا جائے گا‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان سے نکال دوں گا،سپیکر ایازصادق
-
کتابوں کے نام پرکروڑوں روپے کی کرپشن
-
ریلوے میں میرٹ کوترجیح بنایاگیاہے، ادارے کوخسارے سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کردیا ،سعدرفیق
-
2دن بعد، پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراء سے شادی رچالی‘ دونوں گرفتار
-
برطانوی سفارتخانہ فاسٹ بولر عامر سے سوالات کے بعد ویزے کے اجراء پر کارروائی شروع کریگا‘ ذرائع
-
کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے
-
اپوزیشن کا وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، نواز شریف اسمبلی میں پالسی بیان اور حزب اختلا ف کے ضمنی سوالوں کے جواب دیں گے
-
عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا
-
آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، پرویز رشید
-
ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ عمران خان
-
مذہبی جماعتوں نے پرویز رشید کو موجودہ دور کا ’’ابو جہل‘‘قرار دیدیا
-
ملکی معیشت میں مالیاتی شعبہ بالخصوص بینکنگ سیکٹرکو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اشرف محمود وتھرا
-
68سال سے قوم کو رلانے والوں کو ملک وسیاست سے باہر نکالیں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،سراج الحق
-
حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ
-
دولت اسلامیہ کا شامی شہر دیرالزور میں ہسپتال پر حملے، 35سکیورٹی اہلکار،24 شدت پسند ہلاک
-
وینزویلا حکومت کا پیداوار بند کرنے والی فیکٹریوں کو ضبط کرنے کا حکم
-
جمہوریہ بھارت؟ مسلمانوں پر یوگا کی پابندی کی رپورٹ پر صحافی گرفتار
-
عراق میں گیس فیکٹری پر حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے
-
متحدہ عرب امارات کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے2 افراد ہلاک
-
ترک فوج اور کرد وں کے مابین تازہ جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار، 6کرد جنگجو ہلاک
-
چین نے اپنی عسکری پالیسیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کردی امریکہ دفاعی پالیسیوں کے حوالے سے جان بوجھ کر چین کی خراب تصویر پیش کر رہا ہے،امریکہ کے اس اقدام سے ’باہمی اعتماد بری ... مزید
-
سی آئی اے نیلسن مینڈیلا کا پیچھا کیا کرتی تھی
-
شہریوں کو حج سے محروم کرنے کا ذمہ دار خود ایران ہے ،سعودی عرب
-
ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے ’الرجک‘ کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.